65

رمضان المبارک دوسروں کی تکا لیف اور مشکلا ت با نٹنے کا مہینہ ہے:چوہدری عنصر اسحاق آف اٹلی

ڈنگہ(عبدالمجید پپو) ٹو پہ آدم کے ممتاز زمیندار چوہدری عنصر اسحاق آف اٹلی نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی وغمگساری اور دوسروں کی تکا لیف اور مشکلا ت با نٹنے کا مہینہ ہے۔ ملک میں کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں غربت مہنگا ئی اور اب کورونا کی عا لمی وبا ء نے لوگو ں کی مشکلات اور پر یشا نیوں میں اضا فہ کر دیا ہے دیہا ڑی دار مزدور وں کے گھروں میں فا قوں کی نو بت آ گئی ہے۔ان حالات میں سب کا فر ض ہے کہ اپنے ادرگرد لو گو ں کا خیا ل رکھیں ناداروں،مسا کین،بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی کفا لت کو اپنا فر ض سمجھیں۔رمضان المبارک میں دل کھول کر غربا کی مدد کریں ؎ اور مستحق کو بر وقت زکوۃو صدقات دیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعا لی ٰ کی رضا اور خوشنودی کے حصول اور وبا ء سے نجا ت کا اس سے بڑھ کر اور کو ئی ذریعہ نہیں ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں