70

پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرما یہ کا ری میں غیر معمو لی اضا فہ ہو ا ہے: سید ثاقب کا ظمی آف بیکنا نوالہ

ڈنگہ(عبدالمجید پپو) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماجنرل سیکر یڑی ہا لینڈ سید ثاقب کا ظمی آف بیکنا نوالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں غیر ملکی براہ راست سرما یہ کا ری میں غیر معمو لی اضا فہ ہو ا ہے مو جو دہ حکومت کی مو ثر پا لیسیوں کا نتیجہ ہے۔نو ماہ میں غیر ملکی براہ راست سرما یہ کا ری میں 137فیصد اضا فہ ریکا رڈ کیا گیا اور حجم 2ارب 14کروڑ80 لا کھ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی دیا نت دارانہ پا لیسی کی وجہ سے دنیا بھر کے صنعت کا ر اور تا جر موجودہ حکومت پر گہرا اعتما د کا اظہار کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت کی تا جر دوست پا لیسی کی وجہ سے غیر ملکی سرما یہ کاری میں مزید اضا فہ ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ ٹا ئیگر فورس وزیراعظم کے ویژن کے مطا بق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی معا ونت اور امدادی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں کی نشا ن دہی، عوام میں کورونا وارس سے بچا ؤ کی آگا ہی، احساس کفا لت پروگرام، ملا وٹ ما فیا کی نشا ن دہی اور لاک ڈاؤن سے متا ثرہ افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرنے سمیت راشن کی تقسیم اور لا ک ڈاؤن زدہ علا قوں میں حکومتی اداروں کی معا ونت کریں گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں