ڈنگہ (عبدالمجید پپو)وڑائچانوالہ کے ممتاز زمیندار چوہدری حسنین عباس آٖف ناروے نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق بھارت میں مذہبی آزادیوں کو شدید خطرات لا حق ہیں بھارت کی جانب سے بنایا گیا شہریت قانون مذہبی آزادی خصوصی طور پر مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے صریحاً خلاف ہیں،بھارتی حکومت نے اقلیتوں کے خلاف تشدد کی اجازت دی بھارت کے ہتک آمیز اقدامات بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے منافی ہے۔بھارت میں انتہا ء پسند ہندو جماعت آر ایس ایس اور بی جی پی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی پھیلا رہی ہے۔بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو کرونا وائرس کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے ہندو ایجنڈے کے تحت چلنے والی مہم کے نتائج انتہائی مہلک ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیا ہے بھارت نے مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی،تشدد پسندی اور دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔