گجرات (خصوصی رپورٹ)ملک بھرمیں‌ آج انتخابات کادن ہے.کون حکومت بنائے گا ، کون اپوزیشن میں جائے گا ، کون ہاری بازی پلٹے گا ، کون جیتی بازی ہارے گا اس کا فیصلہ آج عوام کا ووٹ کرے گا، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔انتخابی نعروں، وعدوں، دعوؤں، اور یقین دہانیوں کا وقت ختم ہو گیا، فیصلے کا اختیار5 سال بعد ایک بار پھر عوام کے پاس آ گیا۔عوام طے کریں گے کہ ان 5 برسوں کے عرصے میں کون سا امیدوار ان کی توقعات پر پورا اترا اور کس نے ان کا مان توڑ دیا، امیدوار حکومت میں رہا ہو یا اپوزیشن میں، اب عوام طے کریں گے کہ وہ کس سے کتنے مطمئن رہے.قومی اسمبلی کے 270 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 نشستوں پر الیکشن 2018ء میں ووٹ ڈالنے کا دن آن پہنچا ،آج پاکستان میں جمہوریت کو ووٹ دینے کا دن ہے۔عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اسے کامیاب بنائیں اور جمہوریت کو ملک میں آگے لے کر جائیں، پانچ سال بعد عوام کا فیصلہ سنانے کا وقت آگیا ۔عام انتخابات کےلئےملک بھر میں 85 ہزار3 سو 7 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،17ہزار 7 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور20 ہزار789 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔