گجرات(انور شیخ سے) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پاکستان کے عوام کے لیے احساس پروگرام کے تحت ہریہ والا سیکٹر میں تعینات انچارج احساس پروگرام سب رجسٹرار سہیل رضوان نے بتایا ہے کہ اب احساس پروگرام کے تحت ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی نگرانی میں اب تک ایک ہزار کے قریب مستحق افراد کو بارہ ہزار فی کس کے حساب سے 60لاکھ سے زاہد رقوم ایمانداری کے ساتھ تقسیم کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بائیو میٹرک کا سسٹم بنا یا گیا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں ہو سکتی حکومت کی جانب سے جس بھی خاندان کا بارہ ہزار کی امدادمنظور ہوتی ہے اسے بائیو میٹرک کے زریعے دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ روزانہ تین سے چار سو تک مستحق خاندان کو بائیو میٹرک کے زریعے رقم فراہم کی جارہی ہے

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔