پیرس(پریس ریلیز)پاکستان تحریک انصاف فرانس کی الیکٹڈ باڈی کا ویڈیو لنک اجلاس سوموار مورخہ چھ اپریل کو زیر صدارت شیخ نعمت اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں چوہدری گلزار لنگڑیال( چیرمین )، چوہدری اعجاز جٹ ( جنرل سیکریٹری )، چوہدری ماجد چیمہ (ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ) شریک ہوئے۔جس میں فرانس میں کرونا وائرس سے اموات پہ انتہائی دکھ کا اظہار کیا گیا اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی وفات پہ فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس میں پی ٹی آئی ،فرانس الیکٹڈ باڈی کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں حکومت سے اپیل کی گئی کہ پاکستان میں پروازوں کی بندش کی وجہ سے پھنسے ہوئے فرانس ریذیڈینٹ ،پاکستانیوں کی فرانس واپسی کا انتظام کیا جائے ۔اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق پاکستان تحریک انصاف فرانس ،آپ کی مدد اور تعاون کے لیے ہر وقت حاضر خدمت ہے ۔آپ سب سے درخواست ہے کہ فرانس میں کرونا وائرس کی وبا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے حکومت فرانس کی طرف سے دی گئی ہدایات پہ پوری طرح عمل کریں ۔اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھیں۔کسی بھی قسم کی معلومات اور تعاون ، مدد کے لیے پی ٹی آئی ،فرانس کی فرانس میں موجود باڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔آپ کے نام اور معلومات کو افشا نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں چوہدری گلزار لنگڑیال( چیرمین )، چوہدری اعجاز جٹ ( جنرل سیکریٹری )، چوہدری ماجد چیمہ (ایڈیشنل جنرل سیکریٹری )نے قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ پہ مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نجی دورہ پر پاکستان گئے ہوئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں تحریک انصاف فرانس کے نومنتخب سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ بحیثیت قائم مقام صدر پارٹی امور احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔