کوٹلہ ارب علی خاں (نمائندہ خصوصی)
سابق ممبر صوبائی اسمبلی اٹلی و سینئر نائب صدر سی پی ایل سی ضلع گجرات چودھری شبیر احمد ککرالی نے کوٹلہ ڈیوٹیوں پر معمور سرکاری اہلکاروں اور نیشنل پریس کلب کوٹلہ کے ممبران میں حفاظتی ماسک تقسیم کیے اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے گھبرانے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے،ان حالات میں اپنی اور بچوں سمیت گھر والوں کی صحت کی حفاظت یقینی بنائیں،کھانستے یا چھینکتے وقت رومال یا ٹشو پیپرز سے منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھیں،ہاتھ صابن سے کم ازکم بیس سیکنڈ تک دھوئیں،نزلہ،کھانسی،بخار اور سانس لینے میں دشواری کی صورت میں مستفید ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرائیں،پر ہجوم جہگوں پر نہ جائیں،تاہم مریض سے ملنے یا معائنہ علاج کرتے وقت ذاتی حفاظتی تدابیر ماسک دستانے حفاظتی عینک ضروری ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ امان میں رکھے اور آپ تمام احباب خراج تحسین کے لائق ہیں جو مشکل ترین حالات میں عوام الناس کی آگاہی اور راہنمائی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔