فرانس۔۔۔پیرس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت جوکہ کروناوائرس میں مبتلاہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے تھے اُن کی نمازجنازہ کوفرانس کے شمالی شہر لاکورنیو میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ کی امامت ڈائریکٹر منہاج القران فرانس محترم علامہ حسن میر قادری نے کراوئی ۔جبکہ نمازجنازہ میں صدر ادارہ راجہ بابر حسین ،صدر مجلس شوری منہاج القران فرانس ،محترم ملک شبیر احمد اعوان سمیت خاص افراد نے شرکت فرمائی۔ چند روز قبل مرحوم حاجی عبدالحمیدگورائیہ کی والدہ محترمہ بھی کروناوئرس کے باعث انتقال کرگئیں تھیں اوروہ بذات خوداپنی والدہ محترمہ کی دیکھ بھال کررہے تھے اورخود بھی اس وائرس کاشکارہوگئے۔۔ مرحوم سابق سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک فرانس طاہر عباس گورائیہ کے ماموں تھے،طاہرعباس گورائیہ کی جانب سے مشکل حالات میں تعاون ،جناز میں شرکت انتظامات اور خصوصی دعا پر دوست واحباب کا شکریہ ادا کیاہے۔
بشکریہ رائوخلیل احمد

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔