میرپور(پ ر)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نیو سٹی، بن خرماں، تھوتھال سمیت میرپور کے مختلف سیکٹرز کا دورہ میرپور میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ،مختلف وفود سے ملاقاتیں، مخیر حضرات پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان اور اپنے عزیز و اقارب کو دیہاڑی دار اور سفید پوش لوگوں کی مدد کی ہدایت مختلف سیکٹرز میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے اندر مختلف سیکٹرز کے داخلی رستوں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات اس موقع پر سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس قدرت کی طرف سے پوری دنیا کے لیے بڑی ابتلاء و آزمائش ہے ہمیں اس ابتلاء و آزمائش میں صبر تحمل اور برداشت سے کام لینا پڑے گا کرونا وائرس سے بچاؤ صرف احتیاط سے ممکن ہے لاک ڈاؤن مشکل مرحلہ ہے مگر اس لاک ڈاؤن سے ہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچ سکتے ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے میرپور کی عوام کو جن مشکلات کا سامنا ہے۔میں اس کا اندازہ لگا سکتا ہوں اسپیشلی غریب اور سفید پوش طبقہ اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے ایسے لوگ ہر سیکٹر ہر محلے ہر گلی میں موجود ہیں ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ان سفید پوش لوگوں کی مدد کریں کسی جگہ کوئی شخص بھوک و افلاس کا شکار نہ ہو میرپور کے لوگ سخی دل ہیں سیلاب ہو یا زلزلہ میرپور کے مخیر حضرات نے ماضی میں ایسی قدرتی آفات کے موقعوں پر دل کھول کر ضرورت مندوں کی مدد کی ہے اب بھی لاک ڈاؤن میں میرپور کے مخیر حضرات غریبوں کی مدد کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت اس وقت کرونا وائرس کے حوالے سے بہتر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اسی وجہ سے آج کرونا وائرس کی صورت حال پاکستان میں باقی ممالک سے بہت بہتر ہے وزیراعظم عمران خان کو غریب عوام کے دکھ درد اور معاشی مسائل کا ادراک ہے اسی وجہ وہ کرفیو کے خلاف ہیں کرونا وائرس سے پیدا شدہ مشکل حالات میں وزیراعظم عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولنے کا اعلان کیا غریب خاندانوں کو بارہ ہزار روپے ماہانہ دئیے جا رہے ہیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کرونا ٹائیگر فورس کو تشکیل دیا جا رہا ہے لاکھوں نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو ٹائیگر فورس میں رجسٹر کروا دیا ہے وزیراعظم عمران خان نے ان اقدامات کے آنے والے دنوں میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو آپس کے اختلاف فراموش کر کے کرونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔پاک فوج اس وقت فرنٹ لائن پر کرونا وائرس سے لڑ رہی ہے جس پر میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔میں نے مختلف سیکٹرز میں سفید پوش لوگوں کو راشن کی فراہمی کے لیے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان اور اپنے عزیز و اقارب کو ذمہ سونپ دی ہیں انشاء اللہ مشکل کی گھڑی میں ہم اہلیان میرپور کے ساتھ ہیں جلد اس وبا سے نجات مل جائے گی۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔