کوٹلہ ارب علی خان(علی اصغرککرالی)سابق ضلعی ممبر اوورسیز پنجاب کمیشن گجرات ملک محمد الیاس چوہڑپور (اوورسیز ایڈوائزر برٹش کشمیر فاؤنڈیشن انگلینڈ)کی جانب سے گورنمنٹ کی طرف سے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر سو ل ہسپتال کوٹلہ کیلئے کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی کیٹس تقسیم کی گئیں۔ ملک محمد الیاس چوہڑپور نے وفد کے ہمراہ تمام سامان سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اورنگزیب،ڈسپنسر محمد انور طاہرکے حوالے کیا ۔اس موقع پر سابق ضلعی ممبر او پی سی گجرات شکیل احمد ذکاء رولیہ (اٹلی)،ملک محمد منشاء اعوان چوہڑپور (اٹلی)،نیوٹرنیشن آفیسر چودھری شفقات عدالت،چودھری ظفراقبال رولیہ (صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ)،غفوراحمد گل (جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب کوٹلہ)،عابد مرزا(چیئرمین نیشنل پریس کلب کوٹلہ)، بھی موجود تھے۔ وفد نے سول ہسپتال کوٹلہ میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کاوزٹ بھی کیا۔اختتام پر ایس ایم او ڈاکٹر اورنگ زیب،نیوٹرنیشن آفیسر چودھری شفقات عدالت اور سول ہسپتال کوٹلہ کے عملہ نے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔بعدازاں ملک محمد الیاس چوہڑپور (انگلینڈ)اور شکیل احمد ذکاء رولیہ (اٹلی) میڈیا سے مشترکہ طورگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرونا جیسی آفت سے نبٹنے کیلئے ہمیں ہر محاز پر مقابلہ کرنا ہوگا۔ مستحقین میں راشن کی تقسیم کے علاوہ ہسپتالوں میں سرجیکل ماسک، ہینڈ سینٹائزرز، گلوز، حفاظتی کٹس دینے کا بندوبست بھی کرر ہے ہیں۔ یہ وقت تمام لوگوں کو متحد ہو کر مقابلہ کرنے کا ہے۔ انشااللہ اس آفت سے نبٹنے کیلئے ہم اوورسیز اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے شانہ بشانہ ہیں۔انشااللہ گجرات بھر میں بھی دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھی اشد ضوری اشیاء مہیاکریں گے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔