ڈنگہ(عبدالمجید پپو) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری افضال ڈاھل بنگش نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائر س سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں َ۔انہوں نے کہا کہ وائرس کے بین الا قوامی چیلنج سے نبردآزما ہو نے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے مفاد، تحفظ اور سلامتی کے لئے اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی صحت وسلامتی کے لئے مناسب انتظامات کر رہی ہے ۔حکومتی کاوشوں کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے سراہا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا ہر فر د اس وباء سے بچاؤکے لئے عملی طور پر میدان عمل میں اترے۔حکومتی ہدایات اور انتظامات ایک طرف عوام کو خود اس وباء کے خاتمے کیلئے بھی حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔