ڈنگہ(عبدالمجید پپو) اورسیز رہنما یو کے چوہدری سجاول گجر آف کراڑیوالہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے عطیہ جمع کروایا۔ چوہدری سجاول گجرنے کہا کہ اگر چہ ہم انگلینڈ میں رہتے ہیں مگر دل ہمارے پاکستان کے ساتھ دھڑ کتے ہیں ہم مشکل کی اس گھڑی میں اہل وطن کے ساتھ ہیں۔میں اس موقع پر تمام مخیر اورسیز کمیونٹی سے اپیل کرنا ہوں وہ حسب توفیق لاک ڈاون کے باعث بے روزگار ہونے والے لاکھوں مزدوروں کو راشن پہنچانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کر عطیات دے تاکہ اس مہلک وباء کو روکنے کیلئے ان بے روزگار ہوجانے والے لاکھوں افراد کوراشن مہیا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ضلع گجرات کے گاؤں کراڑیوالہ میں ہماری فیملی بھی بھر پور چیر ٹی کر رہی ہے اور گاؤں اور ضلع گھرات کے تمام ریلیف ورک میں بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہی ہے۔کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ بطور انسان اس مشکل وقت میں یہ ہمارہ سب کا فرض ہے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔