اسلام آباد(پ۔ر) سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری منسٹری آف پٹرولیم رخسانہ جمشید بہٹرسابق ایم پی اے راولپنڈی سمینہ جدون ،سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی میڈم نیر صاحبہ ،نے مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی کا دورہ کیا اورپاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق و وزیر ا عظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، انہوں نے نو منتخب صدر زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہو ںنے کہا عوام پاکستان مسلم لیگ دور کو اب بھی یاد کرتے ہیں ، جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اوہ ہم سب ملکر انشاء اللہ راولپنڈی کو مسلم کا قلعہ بنائیں گئے اور ہماری پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی انہوں نے اپنے قائدچوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الہی اور کامل علی آغا کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور کامل علی آغا بہت جلد راولپنڈی کا دورہ کریں گے اور مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی کا افتتاح کریں گے اس موقع پر راولپنڈی کی اور بہت سی اہم سیاسی شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔اس موقع پر محمد مشتاق قریشی ،قیصر خان،یونس اعوان،عظا م چوہدری ، قاری ساجد ایڈو کیٹ ، جاوید پیر زادہ ، سجاد خان حافظ عمران ، عمران تنولی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔