اوسلو(پ۔ر)ریاض احمد اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ) ناروے کے نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں سوسائٹی کی انتظامیہ اور مشاورتی بورڈ کا اجلاس گذشتہ ہفتے اوسلو میں منعقد ہوا. اجلاس میں انتخاب براے نائب صدر سال 2020 کے لیے سوسائٹی کے سابق صدر ریاض احمد کا سوسائٹی کی ایک اور سرگرم شخصیت چوہدری اسماعیل سرور کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ ریاض احمد واضح اکثریت کے ساتھ سوسائٹی کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔ ریاض احمد کو الیکشن جیتنے اور سوسائٹی کا نائب صدر بننے پر تمام انتظامیہ اور مشاورتی بورڈ نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔