لاہور(نمائندہ گجرات لنک)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ لاہور میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا نظیری اور دیگر سفارتکار بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ سینئر مسلم لیگی رہنما چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک ایران تعلقات مضبوط بنیادوں پر استار ہیں، برادر اسلامی ملک اور قریبی ہمسایہ ہونے کے باعث دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی صحت کے بارے میں خصوصی طور پر دریافت کیا اور صحت یابی پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔