بھمبر( پ۔ر)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تمام لوگوں کو انصاف ہیلتھ کارڑ دئیے جا رہے ہیں میں یہ خوشخبری بھمبر میں سنا کر جا رہا ہوں اس سلسلے میں میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی میں نے انہیں درخواست کی تھی کہ آزاد کشمیر میں اکثریت میں لوگوں کی مالی صورت حال درمیانے درجے کی ہے جو کینسر اور ہاٹ اٹیک جیسی بیماریوں کا علاج نہیں کروا سکتے میری درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں تمام لوگوں کو انصاف ہیلتھ کارڈ دئیے جانے کی منظوری دے دی ہے ایک دو ماہ میں انصاف ہیلتھ کارڈ عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے انصاف ہیلتھ کارڈ سے ایک خاندان ساڑھے سات لاکھ تک علاج کروا سکے گا ۔اس وقت اڑھائی لاکھ کے قریب انصاف ہیلتھ کارڈ لوگوں کے پاس ہیں ان تک یہ پیغام پہنچا دیں کہ وہ اس کارڈ سے اب مستفید ہو سکتے ہیں ۔علاج معالجے کی ضرورت انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے اہم ترین ضرورت ہے انصاف ہیلتھ کارڈ جیسی سہولت یورپ جیسی فلاحی ریاستوں میں بھی نہیں ۔انصاف ہیلتھ کارڈ کے علاؤہ وفاقی حکومت کے دیگر فلاحی منصوبوں میں آزاد کشمیر کے عوام کو بھرپور فایدہ ملے گا وزیراعظم عمران خان نے معاشی مشکلات کے باوجود غریبوں کی مدد کے لیے انصاف ہیلتھ کارڈ حساس پروگرام یوتھ پروگرام جیسے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھمبر پی ٹی آئی کشمیر سیکرٹریٹ میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے ریجنل جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر انعام الحق پی ٹی آئی کشمیر ضلع بھمبر کے صدر چوہدری ریاض احمد،پی ٹی آئی کشمیر تحصیل بھمبرکے صدر راجہ عدنان پرویز،پی ٹی آئی کشمیربھمبر سٹی کے صدر حاجی عبداللہ ، اور دیگر راہنما بھی موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی کشمیر ضلع میرپور کے صدر چوہدری صدیق سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری امجد چوہدری عنصر صارم چوہدری تیمور خالد ،حاجی جاوید، بیرسٹر سلطان میڈیا سیل انٹرنیشنل آفیشل کے ہیڈ نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ شاہد لطیف آرائیں چوہدری زاہد ایوب عابد حسین ماسٹر امتیاز اور دیگر راہنما بھی اس موقع پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کے دورے کے دوران امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی اس کا مطلب ہے کہ انٹرنیشنل برادری کشمیر کو بین الاقوامی تنازعہ سمجھ رہی ہے۔پی ٹی آئی کشمیر کی تنظیم سازی کے بعد پہلی بار بھمبر آیا ہوں۔ جلد یوتھ ونگ اور دیگر ونگز کی تنظیم سازی کی جا رہی ہے حلقہ سات بھمبر سے ڈاکٹر انعام الحق ہی پی ٹی آئی کشمیر کے امیدوار ہوں گے جو پارٹی میں شامل ہی نہ ہو اسے ٹکٹ کیسے دیا جا سکتا ہے پی ٹی آئی کشمیر کی حکومت قائم ہونے والی ہے ہم برسرِ اقتدار آ کر بھمبر کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے یہاں ترقیاتی منصوبے شروع کر کے ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھیں گے۔***