اسلام آباد(پ۔ر) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان کے وزیر خارجہ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر واضح اور دوٹوک الفاظ میں آواز بلند کرنے پر انکا شکریہ ادا کیااور اس امر کا اظہار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں پورے شدو مد سے بھرپور اندازمیں اجاگر کیا جائے گا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ وہ پہلے کی طرح مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کیلئے کو دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھیں گے۔***

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔