جھنگ بہتر( پ۔ر) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے روزنامہ نوائے وقت کے معروف کالم نگار اور سینئر صحافی سلطان سکندر کے گھر جھنگ بہترجا کر انکی والدہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر انھوں نے سلطان سکندر سے انکی والدہ کے وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انکے درجات کی بلندی اورلواحقین کے صبر جمیل کے لئے اللہ تعالی سے دعا بھی کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کچھ دیرسلطان سکندر کے ساتھ رہے اس موقع پرپی ٹی آئی کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تھے۔###

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔