اسلام آباد(پ۔ر)پی ٹی آئی کشمیرکے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پراپنے گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ سردار امتیاز خان نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا ہے۔وہ پارٹی کا اثاثہ تھے۔ انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی نعیم الحق کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔###