اسلام آباد(پ۔ر) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پراپنے گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم کی پارٹی، ملک اور قوم کیلیے خدمات قابل تحسین ہیں۔وہ پی ٹی آئی کا بیش بہا سرمایااوراثاثہ تھے۔ انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی نعیم الحق کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔###

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔