اسلام آباد(پ۔ر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریش نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھی جائے گی اور دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا جائے گا۔اس سلسلے میں ہمیں سفارشات دیںتاکہ ہم آگے بڑھ سکیں۔ جبکہ اس موقع پر کشمیری قیادت نے نے اپنی سفارشات میں کہا کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات نہیں ہونے چاہیں بلکہ کشمیریوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے کیونکہ اس مسئلے کے اصل فریق کشمیری ہیں۔عالمی عدالت انصاف میں مسئلہ کشمیرکو لے جایا جائے۔اسی طرح وزارت خارجہ میں ایک کشمیری نمائندہ مقرر کیا جائے۔اسی طرح دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف فورمز پر بھی کشمیر ی نمائندے مقرر کیے جائیں۔وزارت خارجہ میں کشمیر ڈیسک کومزید فعال بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں کشمیر ی قیادت کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے کہا ہے کہ یہ سار نقاط ہم نے باہمی مشاورت سے پیش کیے ہیں۔ کشمیری وفودجو باہر کے ممالک میں بھیجیں جائیں انکی تعداد بہت بڑی نہیں ہونی چاہیے تاکہ وہ بہتر انداز میں مسئلہ کشمیر کو پیش کر سکیں۔اسی طرح اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جانا چاہیے۔ جبکہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ ہمارے بہت حمایتی تھے اور اب بریکسٹ کے بعد برطانیہ کے ممبراان پارلیمنٹ یورپ میں نہیں ہونگے لہذا ہمیں یورپ کے دیگر ممالک کے ممبران سے اس سلسلے میں رابطے کرنے ہونگے۔تاکہ کشمیری اپنا کیس موثر انداز میں بیان کر سکیں۔جبکہ جو وفود باہر جائیں انکے پاس اپ ڈیٹڈلٹریچر ہونا چاہیے تاکہ وہ صحیح انداز میں مسئلہ کشمیر پر بات کر سکیں۔*****