گجرات(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں جلوس کے روٹ کی سکیورٹی، صفائی ،لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر حکومت پنجاب کے ہدایات کے مطابق سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں اس حوالے سے ضلعی پولیس فعال انداز میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ سول ڈیفنس کے رضا کار اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ جلوس کے روٹ کی صفائی کیلئے میونسپل کارپوریشن کا سپیشل سکواڈ تعینات کیا گیا تھا جبکہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے متعلقہ افسران و اہلکار بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کیطرح چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر اتحا د بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرنے پر ضلع گجرات کے شہریوں، خصوصا علماء کرام و ممبران ضلعی امن کمیٹی کی کاوشوں کو زبردست سراہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔