گجرات(ابوبکر سیٹھی)حضر ت اما م حسین کے چہلم کے سلسلہ میں مر کز ی جلوس شبہیہ ذولجنا ح و تعز یہ گزشتہ روزمر کز ی اما م با ر گا ہ حسینیہ سے بر آمد ہو ا ، جلو س کی قیا دت صدر حسینیہ ٹر سٹ پروفیسر سرفراز جعفر ی نے کی، جلو س اپنے روایتی راستو ں شا ہد ولہ گیٹ مسلم بازار سے ہو تا ہو امقبر ہ پا نڈ ی شا ہ پہنچا،جہا ں عز ادران نے نما ز ظہر ین اداکی اور بعد از نماز مجلس عزا منعقد ہو ئی جس میں ممتا ز ذاکر ین واقعہ کر بلا پر روشنی ڈالی، بعد از جلوس مقر ر راستو ں صرافہ بازار کھا ر ی کھو ئی اور تمبل بازار چو ک نواب صا حب سے ہو تا ہوا واپس اما م با ر گا ہ حسینیہ میں اختتا م پذ یر ہو ا ،جلو س میں عزا دران ما تم داری زنجیر زنی اور نو خہ خو انی کی ، اس موقع پر سیکو رٹی کے فو ل پر وف انتظا ما ت کیے گئے ہیں ،جلوس کے داخلی و خا ر جی راستو ں کو خا ر دار تا روں کو لگا کر سیل کر دیا جا ئیگا جبکہ جلوس میں آنے والے عزادران کی جا مع تلا شی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازات ہو گی ، جبکہ جلوس کوسی سی ٹی وی کیمر وں کے ذریعے ما نٹیر نگ کی جا ئیگی ،سیکو رٹی پلا ن کے مطا بق جلوس میں3ڈی ایس پی 8ایس ایچ او سمیت528پو لیس اہلکا ر تعینا ت ہو نگے،جلوس میں پنجا ب پو لیس کے ہمر اہ ایلیٹ فورس کے دستے بھی تعینا ت ہو نگے،اس کے علا وہ دیگر قا نو ن نفا ذ کر نے والے اداروں کے اہلکا ر سا د ہ لبا س میں تعینا ت ہو نگے ، جلوس میں اید ھی سو ل ڈیفنس واپڈ ہ اور ر یسیکو1122کے اہلکا ر بھی تعینا ت کیے جا ئینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔