ویب ڈیسک۔۔۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے، جہاں مکہ کے گورنر خالد الفیصل بن عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر اعظم کے دورے کے دوران پاک سعودی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بھی بات ہو گی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم کے ساتھ جدہ پہنچے ہیں۔مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری بھی وزیر اعظم کیہمراہ ہیں۔