ویب ڈیسک۔۔۔۔۔۔۔۔تھانہ ناظم آباد کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے کانسٹیبل ذیشان ولد اطہرمیاں بکل نمبر 33918 کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں ادا کردی گئی اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ڈی جی رینجرز سندھ نے اس موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید اہلکار کو سلام پیش کیا۔نمازجنازہ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ ڈی آئی جی ایسٹ، سائوتھ،ایس ایس پیز سینٹرل، سٹی سمیت رینجرز سندھ و کراچی پولیس کے افسران، جوانوں، شہید کے ورثا اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔