ڈنگہ (عبدالمجید پپو) امریکہ میں مقیم عادل مناف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ امام عالی مقام علیہ السلام کی شہادت باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے ہر دور کے یزید کی بیت سے انکار ہی حسینیت کا راستہ ہے شہداء کر بلا کا راستہ حق کا راستہ ہے اسلام کی سر بلندی کیلئے اہلبیت اطہار قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہے کربلا میں نواسہ رسول ۖ کی شہادت اس بات کا واضح پیغام ہے کہ کسی بھی باطل قوت کے سامنے سر نہیں جھکانا اور جب بھی دین کی سر بلندی کی بات ہو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا جس میں امام عالی مقام علیہ السلام اور ان کے ساتھی سرخرو ہوئے اب قیامت تک یزید کی قبر پر لنعتیں برستی رہیں گی اور حسین علیہ السلام کا پرچم سر بلند رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔