ڈنگہ (عبدالمجید پپو) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری مدثر اقبال آف گراٹیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ان نام سیاست کے میدان میں اہم کردار ادا کرنیوالی خواتین میں نمایاں رہے گا اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بیگم کلثوم نواز نے میاں نواز شریف کی عدم موجودگی میں میاں شہباز شریف کیساتھ ملکر جس طرح پارٹی کو سنبھالا دیا اور کارکنان کے حوصلوں کو ٹوٹنے نہیں دیا اس کی بھی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن حوصلے بلند رکھیں قائد محترم میاں نواز شریف جلد جیل سے باہر ہونگے کیونکہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے اور جھوٹے مقدمات جھوٹے ہی رہیں گے اور انشاء اللہ قائد محترم جلد سر خرو ہو کر پارٹی اور ملک کو سمبھالیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔