ڈنگہ (عبدالمجید پپو) ڈنگہ شہر میں من مانے نرخ عروج پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ غائب اے سی لگے دفتروں سے سب اچھا کی رپورٹیں جانے لگیں ڈنگہ شہر بھر اور محلہ جات میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے اور مرضی کے نرخ وصول کئے جانے لگے دودھ 100روپے فی کلو اوردہی 110روپے فی کلو چائے فی کپ 30روپے بڑا گوشت 400روپے کلو چھوٹا گوشت 800سے 900اور مرغی کا گوشت 320روپے کلو فروخت دالیں اور دیگر اشیاء خوردونوش بھی من مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے حکام اپنے ٹھنڈے دفتروں سے نکلنا گوارہ نہیں کرتے جس کی بدولت ہر طرف لاقانونیت اور مہنگائی کا سونامی نظر آرہا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔