ڈنگہ (عبدالمجید پپو) وڑائچانوالہ کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری سلطان عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اولیا ء اللہ کا فیضان ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا اس کو مٹانے والے خود مٹ جائینگے پاکستان کا دفاع ہمیں اپنی جانوں سے بھی عزیز ہے ہم سب کی شان و شوکت پاک وطن سے ہے دفاع وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا 6ستمبر 1965انڈیا کی بر بادی کا دن ہے جسے وہ کبھی بھی بھول نہیں سکتا 600بھارتی ٹینکوں کے حملے کو ہمارے بہادر فوجی جوانوں اور سویلین آبادی نے اپنے سینوں پر بمب باندھ کر نشان عبرت بنا دیا اور یہ بات ثابت کر دی کہ جنگ جنگی سازو سامان سے نہیں بلکے جذبوں سے لڑی جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔