ڈنگہ (عبدالمجید پپو)وڑائچانوالہ کے ممتاز زمیندار سماجی شخصیت چوہدری حسنین عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج پاکستان ہمارے سروں کا تاج ہے جن کی ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاک فوج نے بھر پور مقابلہ کیا سیلاب ہو یا جنگ افواج پاکستان نے مثالی کردار ادا کیا اور ملک و ملت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے ہی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان ایک ہی تسبیح کے دو موتی ہیں ہمارے دل اور سانسیں اپنی کشمیری بھائیوں کیساتھ ڈھڑکتے اور چلتی ہیں بھارت لاکھ جتن کر لیں کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتا کشمیر کل بھی پاکستان کیساتھ تھا اور آج بھی پاکستان کیساتھ ہے مودی عالمی دہشت گرد ہے جس نے جنوبی ایشیاکے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے مسلمان موت سے نہیں ڈرتا بھارت نہتے کشمیریوں کو بندوق کے زور پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکتا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا وقت نزدیک آچکا ہے غلامی کی زنجیریں ٹوٹنے والی ہیں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔