کوئٹہ(ویب ڈیسک)دالبندین کے قریب کوئٹہ۔تفتان سیکشن پر مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترجانے کیباعث متاثر ہونے والے ریلوے ٹریک کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔ریلوے ٹریک دالبندین سیتقریبا سات کلومیٹر کے فاصلے پر گذشتہ شب زاہدان سے کوئٹہ آنے والی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں اترنے سے متاثر ہوگیا تھا۔ریلوے کی ریسکیو اور مینٹی نینس ٹیم نے آج دوپہر تک ٹریک بحالی کا کام مکمل کرلیا اور مال گاڑی کی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا کر کوئٹہ۔تفتان ریلوے ٹریک بحال کر دیا۔فوری طورپر بوگیوں کی پٹری سے اترنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔