جنیوا(پ۔ر) آزا د کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے ایک روزہ دورے کے بعد سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورک پہنچے جبکہ زیورک سے آج صبح جنیوا پہنچے جہاں پر انھوں نے اقوام متحدہ کے انسانی ھقوق کمشن کا دورہء کیا اور انسانی حقوق کمشن کے اعلی عہدیداران سے ملاقات کی۔ جبکہ آج شام وہ جنیوا سے لندن روانہ ہو جائیں گے جہاں پر وہ برطانوی پارلیمنٹ سے بھارتی ہائی کمشن تک کشمیریوں کے مارچ میں شرکت کریں گے۔ جبکہ وہ لندن میں اپنے قیام کے دوران برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے چار روزہ دورے کے دوران ویانہ میں ایک کانفرنس میں شرکت کی جبکہ انھوں نے وہاں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سمیت آسٹریا کے ممبران پارلیمنٹ اور دیگر مکتب فکر کے افراد سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جبکہ آج زیورک اور جنیوامیں اہم ملاقاتوں کے بعد وہ لندن میں کشمیریوں کے مظاہرے میں شریک ہونگے۔جبکہ اگلے روز وہ لندن سے واپس وطن روانہ ہو جائیں گے۔***

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔