بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 7 بھمبر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے وزیر امور کشمیر بننے سے خطہ کے عوام مثبت تبدیلی محسوس کریں گے شفافیت کا نظام قائم اور کرپشن کمیشن کا چکر ختم ہوگا کرپٹ عناصر ، منی لونڈرنگ بیرون ممالک کے اثاثوں کے حوالہ سے چھان بین شروع کرنا خوش آئیند قدم ہے بھمبر حلقہ کے تمام پہاڑی علاقوں کے لوگوں کے رسل و مسائل ، پینے کے صاف پانی کی درپیش ہیں لیکن حکومت کی اس جانب کو ئی توجہ نہیں ہے غریب لوگوں کی بھی عزت نفس ہوتی ہے الیکشن کے وقت تو منت ترلے بڑے بڑے دعوئے وعدے کئے جاتے ہیں بعد ازاں کوئی یاد کرائے تو حکمران کام کرنے کی بجائے اخلاقیات بھول جاتے ہیں کسی کو عام آدمی کی عزت نفس سے کھیلنے کا حق حاصل نہیں عوام ایسے عناصر کو وقت آنے پر بھول کیوں جاتے ہیں آئیند ہ ان کو سبق سکھائیں میں اپنے حلقہ کے عوام کے حقوق کے دفاع مسائل کے حل کے لیے غریب مظلوم کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔