بھمبر (بیوروپورٹ)بھمبر شہر میں واٹر سپلائی کے پائپ کئی مقامات سے لیک لوگ گندا پانی پینے پر مجبور، محکمہ واٹر سپلائی خاموش تماشائی بن گیا ۔ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، بھمبر شہر کی وارڈ نمبر 3 کی گلیوں میں بوسید ہ پائپ لائین جگہ جگہ سے لیکج کا شکار ہونے کے باعث آمیز ش والا گندا پانی شہریوں کو سپلائی ہورہا ہے ۔ محکمہ واٹر سپلائی بھمبر مرمت کرنا بھی گوارہ نہیں کرتا ، وارڈ نمبر 1 اور وارڈ نمبر 2 میں پائپ لائین بعض مقامات سے لیکج کا شکار ہونے کی اطلاعات ہیں مین پائپ لائین بھی اکثر اوقات لیک ہوجاتی جسے محکمہ مرمت کرکے نظام چلاتا ہے شہریوں نے وزیراعظم اور چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لے کر پرانی مین پائپ لائین اور برانچ لائینوں کو اکھاڑ کر نئے پائپ بچھائے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف پانی میسر ہوسکے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔