گجرات( محمود اختر محمود) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ندیم اختر ملہی نے وفد کے ہمراہ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور یونین کونسل ہریہ والا کے معززین کی ملاقات کرائی اور یو سی ہریہ والا میں سوئی گیس کے متعلقہ مسائل بھی بیان کئے۔ جن کو چوہدری پرویز الٰہی نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور ان کا انتخاب میں ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ چوہدری ندیم اختر ملہی نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ضمنی انتخابات میں بھی چوہدری مونس الٰہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور ان کا الیکشن اپنا سمجھ کر لڑیں گے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔