ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )ہیلاں روڈ پر مکان کے تنازعہ پر دن دیہاڑے فائرنگ ،مصروف بازار میں فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس، ،تھانہ ڈنگہ میں اندارج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی گئی ، ہیلاں روڈ ڈنگہ پر فاروقیہ مسجد کے نزدیک دروازہ لگانے کی وجہ سے رزاق احمد بٹ اور ملک مشتاق نے درمیان تنازعہ پیدا ہو ا جس پر ملک اسد مشتاق نے گذشتہ روز فائرنگ کر دی پولیس تھانہ ڈنگہ نے موقع واردات پر پہنچ کر وقوعہ کا نقشہ بنا لیا دونوں فریقین کی طرف سے اندارج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی گئی با اثر شخصیات کی مداخلت پر تا حال مقدمہ درج نہ ہو سکا اور کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہ آسکی ،فائرنگ کے واقعہ سے اہلیان علاقہ میں خوف ہ ہراس پھیل گیا ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔