ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈنگہ میاں محمد اسلم کی قیادت و ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دنگہ سید نوید حید رشاہ اور محمد اختر بلڈنگ انسپکٹر کی نگرانی میں عید الاضحی کے تین ایام میں ڈنگہ میں صفائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے گئے ڈنگہ شہر بھر کی مساجد کے باہر صفائی کر کے چونا بھی ڈالا گیا ،گلیوں ،سڑکوں کی خصوصی صفائی کرائی گئی ،عملہ صفائی دن بھر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ،فضلات ساتھ ساتھ اٹھاتے رہے ،اس دوران میاں محمد اسلم چیئرمین نے بھی ڈنگہ میں مختلف مقامات پر جا کر صفائی کے معاملات چیک کئے یا د رہے کہ اس بار تینوں ایام میں مثالی اقدامات کئے گئے ،میونسپل کمیٹی ڈنگہ میں شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ،جس پر دن بھر فیض احمد ،حمزہ سرور ،رانا محمد اکرم ، ظہیر عباس بٹ ،مظفر نقوی شکایات موصول کرتے رہے اور ان شکایات پر ساتھ ساتھ صفائی کے لئے اقدامات کئے جاتے رہے ،عوام الناس کا بہترین انتظامات پر چیئرمین ،چیف آفسیر اور عملہ صفائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔