ڈنگہ ( عبدالمجید پپو ) دنیا بھر کی طرح ڈنگہ میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و اخترام سے منائی گئی ، نماز عید کے بڑے اجماعات مرکزی جماع مسجد عید گاہ ڈنگہ ،جامع مسجد اقصیٰ ،قصر ابو طالب محلہ شاہ تکیہ ،جامع مسجد گلزار مدینہ ،جامع مسجد کشمیریاں ،جامع مسجد منہاج القرآن جامع مسجد چوہان میں معقعد ہوئے ،ہزاروں فرندان اسلام نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیا ،میونسپل کمیٹی ڈگنہ کی طرف سے جانوروں کے آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے گذشتہ سالوں کی نسبت بہتر انتظامات کئے گئے COبلدیہ سید نوید حید شاہ ،بلڈنگ اسپکٹر محمد اختر اور سینٹر ی سپروائزر حمزہ سرور، ظہیر احمد بٹ کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کے عملہ نے آلائشیوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے موثر اقدامات کئے اہلیان ڈنگہ نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے ہزاروں جانور اللہ کی راہ میں قربان کئے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔