ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلاآباد نے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے پاکستان کے تمام وفاقی محکمہ جات میں بروز ہفتہ کی سرکاری تعطیل ختم کر دی ،اور چھٹی ختم ہونے کا باقاعدہ طور پر نوٹفکیشن جاری کر دیا صوبائی محکمہ جات کی چھٹی پہلے سے ہی ختم ہے اور صرف اتوار کو چھٹی ہوتی تھی،جبکہ وفاقی محکمہ نادرا ،پاسپورٹس ،ٹیلی فون ،واپڈا ،سمیت تمام وفاقی محکمے ہفتہ اور اتوار دو ایام کی چھٹی کرتے تھے جس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی صدرات میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،جس میں بروز ہفتہ کی سرکاری چھٹی ختم کرنے کی منظوری دی گئی اور محکمہ اسٹبلشمنٹ اسلام آباد نے باقاعدہ طور پر نوٹفیکیشن بھی جار ی کر دیا ،اور اب وفاق میں بھی بروز اتوار کو ایک ہی چھٹی ہوا کر ے گی ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔