گجرات( وقائع نگار خصوصی) چیئرپرسن پاکستان سپیشل پرسن ، قائداعظم گولڈ میڈلسٹ لالہ جی سعید اقبال مرزا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے کابینہ کے اجلاس میں مختلف تاریخی فیصلوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک دفاتر کھلے رکھنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ہفتے کی چھٹی کرنے کے فیصلے کو بھی سراہا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے اور چھٹی کا فیصلہ براہ راست عوام کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سالہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلائی جائے اور بجلی کے بلوں میں جو اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے اس میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے۔ نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ اس بوجھ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔