گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا، اور گزشتہ روز کھاریاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں زخمیوں کی عیادت کی، ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے رشید ہ شفیع ٹراما سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔