گجرات( وقائع نگار خصوصی) ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری عمران اللہ گورالہ نے ظہور پیلس میں قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں سپیکر پنجاب اسمبلی اور قائم مقام گورنر بننے پر مبارکباد دی۔ مہر ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہو ں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے سپیکر بننے سے گجرات کا نام روشن ہوا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ پنجاب بھر میں ان کے فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار مزید وسیع ہو گا۔ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ، وزیر آباد کے ساتھ ساتھ گجرات میں مزید میگا پراجیکٹس تکمیل ہوں گے۔ چوہدری برادران گجرات کی شان اور گجرات کی آن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔