گجرات(وقائع نگار خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری سلیم سرو رجوڑانے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ ہمیں عید الاضحی پر غریب ہمسایہ، دوستوں، رشتہ داروں کا بھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ انسانی خدمت کرنے سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتا ہے۔ اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قربانی کا مقصد اللہ کی محبت کو دنیا کی تمام محبتوں پر غالب کرنا ہے۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا آج نماز عید الاضحی جامعہ مسجد قمر العلوم میں اد اکریں گے اور چوہدری سرور جوڑا ہاؤس میں عوام الناس سے عید ملیں گے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔