گجرات(پ ر)’’عید الاضحی‘‘ جد الانبیاء حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی یاد گار ہے اور آپ اسوۂ خلیل:ایثاروقربانی اور طاغوتی طاقتوں سے ٹکراؤ وجہاد سے عبارت ہے ۔خطباءِ اسلام عید الاضحی کے اجتماعات میں اسوۂِ خلیل کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ گستاخانہ خاکوں کے ذمہ داران کے خلاف جہاد کیلئے امتِ مسلمہ میں بیداری وجذبہ پیدا کریں ۔اِن خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی وسرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری نے عید الاضحی کے موقع پر امتِ مسلمہ کے نام اپنے پیغام میں کیا ۔حضرت پیر محمد افضل قادری نے عمران حکومت پر زور دیا کہ تمام کاموں کو مؤخر کر کے تحفظ ناموس رسالت کے کام کو مقدم رکھا جائے اور گستاخانہ خاکوں کے انسداد کے لئے پوری قوتِ ایمانی کے ساتھ سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں ۔حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا: یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم پاکستان مسٹر عمران خان نے ریاست پاکستان کو ریاست مدینہ کے مطابق چلانے کا اعلان کیا ہے ۔حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا: ’’ ریاست مدینہ ‘‘ دین کامل کے عملی نفاذ کا نام ہے ۔لہذا ضروری ہے کہ اسلامی عقائد خصوصاً تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت کے ساتھ ساتھ عبادات واخلاق ،معاملات ،تجارت ،ثقافت،نظام معاشرت اور سیاست نبوی وسیاست خلفاءِ راشدین کے عملی نفاذ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور وزیر اعظم عمران خان اپنے ساتھ سچے مسلمان اور محب وطن مشیران مقرر کریں اور اس مقدس نعرے سے وفا کا حق ادا کریں ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔