گجرات(پ ر)عقیدۂ تحفظ ناموس رسالت ﷺ ہمارا ایمانی فریضہ ہے ۔ہم غازیان اسلام غازی علم دین شہید ،غازی عامر چیمہ شہید اور غازی ممتاز حسین قادری شہید رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے روحانی وارث ہیں۔اقوام متحدہ اور او آئی سی عالمی سطح پر قانون تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاس کرے۔عالم اسلام اپنے نبی ﷺ کی عزت و حرمت کیلئے متحد ہو کر میدان عمل میں نکلے۔ عظمت رسول ﷺ کا جھنڈا ہمیشہ سر بلند رہے گا۔گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے خود خاک ہو جائیں گے ۔غلامان رسول عربی ﷺ ناموس رسالت ﷺ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ناموس رسالت ﷺ پروقتاً فوقتاً عالم کفر کے حملے غلاما ن رسول کے ایمانوں کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔ہالینڈ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مقابلے کو روکے ورنہ عاشقان رسول ﷺ کے غیض و غضب کو برداشت نہ کر پائے حضور اکرم ﷺ کی رسالت کا بار بار قرآن کریم میں ذکر کرکے عظمت مصطفےٰ ﷺ کو اور بلند کیاگیا۔ناموس رسالت ﷺ کا سب سے بڑا محافظ خود اللہ تعالیٰ ہے ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے تحفظ ناموس مصطفےٰ ﷺ کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی خاطر بندہ مومن اور عاشقِ رسول امین ﷺ ہر قربانی دینے کو تیار ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری وجاہت حسین کے رفیق خاص سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عبدالحمید بٹ صدر انجمن تاجران کڑیانوالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ غلامانِ رسول ﷺ ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں مگر عظمت رسول ﷺ پر حملے نہیں برداشت کر سکتے ۔حکومت پاکستان ہالینڈ سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مقابلہ رکوائے بصورت دیگر ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جائے اور ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ گستاخ ئ رسول ﷺ کا دروازہ بند کر نے کے لئے تحفظ ناموس انبیاء کرام کا قانون عالمی سطح پر بنانا کی ضرورت ہے۔ملک پاکستان عاشقان رسول ﷺ کی دھرتی ہے اور اس دھرتی پر رہنے والے عاشقان رسول ﷺ دنیا کے کسی کونے میں بھی اپنے رسول کی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔