گجرات(صغیراحمد قمر) عید الضحیٰ ہمیں ایثار وقربانی کادرس دیتی ہے ۔عید الضحیٰ نفرتوں کو پس پشت ڈال کر پیارومحبت ،بھائی چارے کوفروغ دینے کاتقاضا کرتی ہے۔غرباء مساکین اورسفید پوش بندگان خدا کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہوگاغرباء اور مساکین کو اپنے ساتھ ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کر کے عید قربانی کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے اللہ تعالیٰ کو ہمارا گوشت نہیں چاہئے بلکہ نیت کا صاف ہونا ضروری ہے اللہ کی راہ میں جانورقربان کرکے سنت ابراہیمیؑ ادا کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہانوجوان کاروباری شخصیت و پی ٹی آئی راہنما آغا شیراز ملک چیف ایگزیکٹو ARM بلڈرز اسلام آباداور سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی ون ملک ظہیر عامر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر قربانی دینے کے وقت گوشت کی صحیح تقسیم ثواب کا باعث بنتی ہے اگر ہم اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی رضا چاہتے ہیں تو قربانی کا گوشت غرباء اور مساکین میں تقسیم کریں اس طرح ہم دوسرے لوگوں کو بھی اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کر سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ اللہ کی رضا کے حقدار بھی ہو سکتے ہیں آغا شیراز ملک نے مزید کہا کہ عید قربان دوسروں کا احساس کرنے کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ کو جنت نظیر بنانے کی خاطر ہمیں آج اپنے اپنے حصے کی شمع روشن کرکے مثالی کرداراداکرنا ہوگا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔