کھاریاں (جی پی آئی) آج کھاریاں آمد پر اپنی بہن اور لیڈر ایم این اے تاشفین صفدر مرالہ کا شاندار استقبال کریں گے۔ ریلی کی صورت میں دفتر جی ٹی روڈ لایا جائے گا۔ تاشفین صفدر مرالہ کی کامیابی اور انتخاب علاقہ کے لئے باعث فخر امر ہے ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں ہارون بھٹی مسیح اور راہنماPTIچوہدری شکیل احمد برسہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاشفین صفدر مرالہ کو خواتین کی مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب کروا کر پارٹی قیادت نے اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے اور تاشفین صفدر کو ان کی محنت اور پارٹی خدمات کا صلہ ملا ہے ہم پارٹی قیادت کو بہترین انتخاب پر خراج تحسین جب کہ محترمہ تاشفین صفدرمرالہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں آج حلف برداری کے بعد کھاریاں پہنچنے پر اپنی بہن کا شاندار استقبال کریں گے۔ ریلی کی صورت میں انہیں ان کے دفتر تک لایا جائے گا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔