گجرات (جی پی آئی) تبدیلی آ گئی ہے گجرات کے عوام ایک مرتبہ پھر گیپکو کی مہربانی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہو گئے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گرمی نے عوام کا جینا محال کر دیا شدید حبس کے موسم میں جب عوام کا سانس لینا محال ہو جاتا ہے ایسے میں بجلی کی اچانک لوڈ شیڈنگ عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیتی ہے جس کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔عمران خان کی حکومت آتے ہی اس طرح لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہونا عوام کیلئے سوالیہ نشان ہے ایک طرف تو نواز شریف دعویٰ کرتے رہے کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا اور اب یہ صورتحال عوام کیلئے شدید پریشانی کا باعث ہے ،وزیراعظم عمران خان اس سلسلہ میں از خود نوٹس لیں اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اسباب کا جائزہ لیں اور انہیں دور کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔