گجرات (جی پی آئی) پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے عمران خاں کے وزیراعظم بننے پر اظہار تشکر ادا کیا اور عمران خاں کے بطور وزیراعظم بہتر مستقبل کی امید کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اگرچہ عمران خاں کی اردو قائداعظم کی طرح کمزور ضرور ہے مگر ان کے ارادے قائداعظم کی طرح مضبوط ہیں جس طرح قائداعظم نظریہ پاکستان کی خاطر قیام پاکستان کا باعث بنے اسی طرح عمران خاں استحکام پاکستان اور نظریہ پاکستان کی تکمیل کا باعث بنیں گے پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے اور عمران خان اولیاء کرام کا غلام ہے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔