ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )ممتاز کاروباری شخصیت غلام مرتضی گولڑوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ماجد عدالت بٹ نے چیئرمین کے مختصر عرصہ میں اپنی انتظامی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا اور وعملی طور پر ثابت کیا کہ وہ عوامی نمائندگی کے اہل ہیں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے عوام کو امید پیدا ہوئی تھی کہ انکے مسائل حل ہوں گے لیکن میاں محمد اسلم چیئرمین کے طویل عرصہ بیرون ملک قیام کی وجہ سے عوام میں مایوسی کی لہر پیدا ہوئی اور انکو کسی قسم کا ریلیف نہ مل سکا ،میاں محمد اسلم کے تقریبا 2سالہ دور چیئرمینی اور ماجد عدالت بٹ کے بطور چیئرمین چند ماہ کا خوار نہ کیا جائے تو بھی ماجد عدالت بٹ کی کارکردگی میاں محمد اسلم سے بہت زیادہ بہتر نظر آتی ہے بدقسمتی سے ماجد عدالت بٹ کو کھل کر عوام کی خدمت کا موقع نہیں دیا گیا اگر آج بھی انکو بطور چیئرمین موقع دیا جائے تو وہ ز بردست کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔